بسام سلطان: گرین ٹاؤن کے علاقے میں سلنڈر پھٹ جانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس گئے، جانی نقصان سے بچت ہو گئی مگر مالی نقصان پر اہل خانہ دہائیاں دیتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن ڈی ٹو بلاک میں سلنڈر پھٹ جانے سے آگ بھڑک اٹھی، ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس گئے۔ صبح سویرے سلنڈر پھٹ جانے سے آگ بھڑکتے ہی اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا جب کہ ایمبولس بر وقت پہنچی اور جھلسنے والے افراد کو فوری جناح ہسپتال برن سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
اہل علاقہ گیس کی فراہمی نہ ہونے کو وجہ قرار دیتے ہوئے سراپہ احتجاج رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقص سلنڈر جان لیوہ ہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ علاقے میں گیس مہیا کرے تاکہ ایسے واقعیات سے بچا جا سکے۔
اس موقع پر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ والد غریب آدمی ہے ریڑھی لگاتا ہے، سلنڈر پھٹ جانے سے والد، ماں، بہن اور دادی جھلس گئے، سارا سامان بحی جل گیا۔ بہن کی اگلے ماہ شادی کرنی تھی۔
واضح رہے شہر میں اب بھی سلنڈر پھٹنے کے جان لیوہ واقعیات رونما ہو رہے ہیں، ناقص معیار کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری رہنا یقینا ضلعی انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے۔