(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاورعلی کے اعزاز میں 22 اکتوبر کو فل کورٹ ریفرنس ہوگا، پرنسپل سیٹ سمیت ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کے تمام ججز اور بار عہدیدار شرکت کریں گے۔
سٹی 42 کے مطابق چیف جسٹس محمد یاورعلی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس پرنسپل سیٹ پر کورٹ نمبر ایک میں دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔ تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاورعلی، جسٹس سردار محمد شمیم خان،جسٹس مامون رشیدشیخ ،جسٹس محمدفرخ عرفان خان، جسٹس محمدقاسم خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی ،جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاداحمد خان ، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس جواد حسن اور جسٹس چوہدری عبدالعزیر سمیت لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز شرکت کریں گے۔
ا س کے علاوہ وائس اٹارنی جنرل آف پاکستان چیئرمین پاکستان بار، وائس چیئرمین پنجاب بار، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیئرپرسن پنجاب بار، صدر لاہور ہائیکورٹ بار، صدر ہائیکورٹ ملتان بار، صدر ہائیکورٹ بہاولپور بار اور ہائیکورٹ راولپنڈی بار شرکت کریں گے۔
شریک بار عہدیدار چیف جسٹس محمد یاورعلی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ریفرنس پڑھیں گے جبکہ نظامت کے فرائض رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان سرانجام دیں گے۔