غزہ کی پوری پٹی میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر بند ہو گیا

Gaza, Gaza War, Tele Communication system, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  غزہ میں ٹیلی کمیونیکیشن نظام چلانے والےاداروں میں ایندھن ختم ہونے سے غزہ کی پوری پٹی میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔

غزہ میں کام کرنے والی دونوں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام ٹیلی کام سروسز ایندھن نہ ہونے کے باعث بند ہوچکی ہیں۔

 اسرائیل حماس جنگ کے آغاز کے بعد غزہ میں کمیونیکیشن سسٹم تیسری مرتبہ بند ہوا ہے۔

غزہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مواصلاتی نظام کی بندش سکی وجہ سے ایمبولینسوں سے رابطہ کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔فلسطین میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق غزہ  میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہوچکا ہے۔

ادارے کی جانب سےجمعہ کو ایک بیان میں بتایا گیا کہ غزہ میں ایک بار پھر ٹیلی کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہوچکا ہے اور اس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے 15 نومبر کو ہی بتا دیا گیا تھا کہ ایندھن کی سپلائی نہ ہونے کے باعث مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔

مواصلاتی نظام کی بندش سے غزہ میں لوگوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔