ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن نے سکول بند کرنے کی سفارش کر دی

جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن نے سکول بند کرنے کی سفارش کر دی
کیپشن: students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)جوڈیشل واٹر اینڈ  ماحولیاتی کمیشن نے سکول بند کرنے کی سفارش کر دی۔

جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن نے سموگ والے علاقوں میں سکول بند کرنے کی سفارش کر دی , کلاسز آن لائن لینے کی سفارش،لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے سفارشات سے متعلق رپورٹ کل 18 نومبر کو پیش کی جائے گی۔
فوکل پرسن جوڈیشل واٹر کمیشن 5 صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔جسٹس شاہد کریم شہری ہارون فاروق کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔

ماحولیاتی کمیشن کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ 400 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں سکولوں کو بند کیا جائے، کلاسز آن لائن لی جائیں، 500 ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں تمام صنعتی یونٹس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، دھواں کنٹرول کرنیوالے آلات نہ لگانے والی فیکٹریوں کو 50 ہزار سے 1 لاکھ تک کے جرمانے کئے جائیں، پی ڈی ایم اے فصلوں کی باقیات کو جلانے کیخلاف مانیٹرنگ کرے، فصلوں کی باقیات جلانے کے علاقوں میں پٹواریوں زرعی افسروں کو بھی مانیٹرنگ کی ذمہ داری دی جائے۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حلقہ پٹواری اور زرعی افسر اپنے علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی پابندی کیخلاف ورزی پر ذمہ دار قرار دئیے جائیں ۔پی ڈی ایم اے سموگ کے تدارک کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کے اقدامات پر نظر رکھے گی۔