سٹی42: شہر میں برائلرکی رسد میں کمی کے ساتھ ہی قیمت میں اضافہ، زندہ مرغی دو روپے جبکہ برائلرگوشت تین روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق زندہ مرغی دو روپے اضافے کے بعد ایک سو باسٹھ روپے جبکہ برائلرگوشت تین روپے قیمت بڑھنے سے دو سو پینتیس روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں بھی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، حکومت کی جانب سےعوام کو ریلف دینے کے جھوٹے وعدے کئیے جا رہے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ حکومت اورمتعلقہ ادارے ماہ رمضان میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کریں تا کہ عام شہری کو فائدہ ہو۔