پی آئی اے کا طیارہ  بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کا طیارہ  بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی آئی اے کا طیارہ اُڑان بھرنے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جہاز دوبارہ باحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا۔
 ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پرواز پر 162 مسافر سوار تھے،مسافروں کو لاوئنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا، مسافروں کو متبادل جہاز یا پرواز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کے روک تھام کا موثر نظام کا نہ ہونا ایسے واقعات کی سبب بنتا ہے۔  فضائی حفاظت اداروں اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer