حکومت نے مقامی بینکوں سے قرض لینے کی رفتار تیز کر دی

حکومت نے مقامی بینکوں سے قرض لینے کی رفتار تیز کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹی بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے بعد حکومت اخراجات پورے کرنے کے لیے مقامی بینکوں سے قرض لینے کی رفتار تیز کر دی، دو ہفتوں کے دوران کمرشل بینکوں سے 444 ارب روپے سے زائد کا قرضہ لیا۔


 
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے پرانے قرض واپس کرنے اور دوسرے اخراجات کے لیے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 4 کھرب 44 ارب 25 کروڑ روپے کا نیا قرض لیا، اس سے قبل ٹی بلز میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے مقامی بینکوں سے قرض لینا کم کر دیا تھا۔

نئے قرض کی رقم میں سے حکومت نے مرکزی بینک کا 1 کھرب 79 ارب روپے کا قرض واپس کیا،اور 2 کھرب 65 ارب 17 کروڑ روپے سے دوسرے بجٹ اخراجات پورے کیے گئے،رواں مالی سال 36 ہفتوں کے دوران کمرشل بینکوں سے بجٹ اخراجات کے لیے لیا گیا حکومتی قرض کا 12 کھرب 1 ارب 48 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔

یاد رہے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت سکڑ رہی ہے،فلائٹس معطل ہونے پر ہوا بازی کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہے۔پاکستان میں بھی معیشت متاثر ہورہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer