ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ برادران کو رہائی مل گئی

خواجہ برادران کو رہائی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ن لیگ کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منظور، عدالت  نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو 30 ، 30لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

سپریم میں  خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔  عدالت عظمی کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں گرفتار  خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی دائر ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔ 

عدالت نے  خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔خواجہ برادران کی پیراگون ہاؤسنگ کیس میں درخواستِ ضمانت منظور کی گئی۔خواجہ برادران ی 30,30 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

یاد رہے کہ نیب نے  خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف 26اپریل کو ایک ریفرنس دائر کیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer