’’زرعی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا‘‘

’’زرعی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) پی سی ہوٹل میں دی ایج گروپ کے زیر اہتمام ایگریکلچر کانفرنس، گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 70 سالوں میں کسی حکومت نے زراعت پر توجہ نہیں دی، تحریک انصاف کی حکومت کسانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

پی سی ہوٹل میں دی ایج گروپ کے زیر اہتمام ہونے والی ایگریکلچر کانفرنس میں صوبائی وزرا سمیع اللہ چوہدری، نعمان لنگڑیال سمیت سی ای او ایج گروپ مہر آصف ارشد، زراعت کے ماہرین اور ملک بھر سے کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ زرعی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، ماضی میں کسی حکومت نے کسان کا نہیں سوچا، موجودہ حکومت کسان کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس کی بدولت پاکستان کو پندرہ ارب ڈالر کا فائدہ ہوا، پاکستان زرعی پیداوار اور تحقیق میں بھارت سے بھی پیچھے ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ تمام دنیا کے لوگ اس دہشتگردی خلاف اکٹھے ہیں جو کہ خوش آئند ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ کاشکاروں کا اس ملک میں ہمیشہ استحصال ہوا ہے، مگراس بار کسانوں کو 210 سے 220 روپے تک معاوضہ ملا ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں کاشتکاروں کو کبھی اتنا ریٹ نہیں ملا۔