پولیس افسروں کیلئےنئے فیملی فلیٹس تیار

پولیس افسروں کیلئےنئے فیملی فلیٹس تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور پولیس کے افسروں کیلئے 10 سال بعد 36 نئے فیملی فلیٹس تیار کر لیے گئے، فلیٹس کو سانحہ ارفع کریم ٹاور کے شہید دو کانسٹیبل بھائیوں کے والد نے افتتاح کیا۔

انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کی جگہ پر تعمیر کیے جانے والے فلیٹس کے افتتاحی تقریب میں سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔ جدید سہولتوں سے آراستہ فلیٹس پر 227 ملین روپے لاگت آئی۔

ایبٹ روڈ قلعہ گجر سنگھ میں واقع رہائشی فلیٹس 6 منزلوں پر مشتمل ہیں، تمام فلیٹس تین بلاکس میں تقسیم اور ہر بلاک میں 12 رہائشی یونٹ ہیں۔ بالائی منزلوں کے رہائشیوں کی سہولٹ کیلئے 3 لفٹس بھی لگائی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے پولیس سہولتوں میں مرحلہ وار اضافہ ہورہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer