لاہورمیں ضمنی انتخابات کا معاملہ، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی

 PTI,election in Lahore
کیپشن: PTI,election
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کا معاملہ، امیدواروں کو گو ہیڈ نہ ملنے پر تحریک انصاف کی انتخابی مہم ست روای کا شکار ہونے لگی۔

لاہور کے چار صوبائی حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں، اس حوالے سے تحریک انصاف نے چاروں حلقوں میں اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم پارٹی گروپ بندی کے باعث امیدوار تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔

پی پی 167میں عاطف چودھری سے ٹکٹ واپس لیکر شبیر احمد کو دینے پر وہاں پارٹی آفس بند ہو گیا، پی پی 170 سے امیدوار کا نام تاحال فائنل نہیں ہوسکا،دوسری جانب پی پی 158میں میاں محمودالرشید کے قریبی رشتہ دارمیاں اکرم عثمان کارکنوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

بتایا گیا ہےکہ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ چند روز میں پارٹی چیئرمین عمران خان لاہور آمد پر امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے،نظرثانی کے بعد حتمی امیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer