روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار، ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Dollar
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، انٹربینک میں ڈالر 208 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا ۔ 

بڑھتا تجارتی خسارہ اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو لے ڈوبی،آج کاروباری دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر مزید1 روپے 80  پیسے مہنگا ہوگیا ، ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر کی قیمت  208.75 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 
ماہرین کا کہنا ہےکہ نئی حکومت آنے کے بعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 26 روپے 74 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،12 اپریل 2022 کو انٹربینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا ، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پر پہنچے پر روپے پر دباؤبڑھ گیا ، بیرونی قرض کی ادائیگی پر اسٹیٹ بینک کےذخائر نومبر 2019 کی کم سطح 9 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے۔