عمران خان کو جھٹکا،اہم اتحادی کا ساتھ چھوڑ نے کا اعلان

عمران خان کو جھٹکا،اہم اتحادی کا ساتھ چھوڑ نے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مشکلات کے بھنور میں پھنسی تحریک انصاف کی مشکل میں ایک اور اضافہ ہوگیا ، عمران خان کے ایک اہم اتحادی نے ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ میں آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتاہوں،ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔پاکستان سٹیل کی نجکاری کرکے ہزاروں لوگوں کوبیروزگارکیاجارہاہے،افسوس کی بات ہے یہاں ان کی آواز سننے والاکوئی نہیں، اختر مینگل نے کہاکہ 8اگست 2018 کو پہلا معاہدہ ہوا،شاہ محمود،جہانگیرترین اوریارمحمدرند نے دستخط کئے،ہم نے2 سال تک اس معاہدے پر عملدرآمد کا انتظارکیاہے مزید کرنے کوتیارہیں لیکن کچھ شروع توکریں۔

انہوں نے کہاکہ ایک لڑکی جس کا بھائی لاپتہ تھا اس کے بازیابی کےلئے وہ چارسال لڑتی رہی،اس لڑکی نے دو دن پہلے خود کشی کرلی،اس کی ایف آئی آرکس کیخلاف کاٹی جانی چاہیے؟ ہاتھ ملایا آپکے ساتھ گلہ نہیں کررہے،صدر،سپیکر،ڈپٹی سپیکر،چیئرمین سینیٹ سمیت ہرموقع پر ووٹ دیا ،اپوزیشن اور حکومتی بنچزکی طرف سے الزام لگایا گیا کہ دس ارب میں ہم بک گئے ؟،آپکا ایک ایک بال بلوچستان کا قرض دار نکلے گا بلوچستان آپ کا قرض دار نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ان دونوں معاہدوں میں کوئی بتادے کہ کوئی بھی ایک غیرآئینی مطالبہ ہے؟،کیوں آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ؟۔

اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون ڈاکٹر شہباز گل نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کے ٹوئیٹ  پر جواب دیتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ تو ایک سیاسی اتحاد ہے اور اس میں گلے شکوے ہوتے ہیں دور بھی ہو جاتے ہیں، چشمِ فلک تو وہ قیامت کا منظر بھی دیکھ چکی ہے کہ چوری کا مال بچانے کے لیے نواز شریف نے اپنے مرحوم والد، اپنی سگی اولاد اور اب شہباز شریف اپنی اولادوں اور ازواج سے لا تعلقی کا اعلان کرچکے ہیں۔  



 

 

 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer