سٹی (42 نیوز) کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ورثا نے چیف جسٹس پاکستان سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 14 سالہ بچے کو جسم پر الرجی کے باعث ہسپتال لایا گیا، جہاں اسے ڈاکٹرز کی جانب سے انجکشن لگانے کے کچھ دیر بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی اور مزید دوائیاں لکھ کر دے دی گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی قیادت پر جبر نوازشریف کے ساتھیوں کا راستہ نہیں روک سکتا: خواجہ سعد رفیق
جیسے ہی زین نے دوائی کھائی تو اسکی حالت غیر ہو گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ زین کی موت پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کوئی موقف نہیں دیا گیا، ورثا نے چیف جسٹس سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔