چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے خؤاجہ سراؤں کیلئے نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے خؤاجہ سراؤں کیلئے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہمیں بھی معاشرے کا حصہ سمجھا جائے، خواجہ سراؤں نے  شناختی کارڈ نہ بننے کا مسئلہ  بتایا تو  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر حکام  سے طلب کرلیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے گزشتہ روز فاونٹین ہاوس کے دورے کے دوران جہاں سب نے اپنے دکھڑے سنائے و ہیں خواجہ سراؤں نے بھی اپنے دل کی بات کہہ ڈالی۔

یہ خبر  بھی پڑھیں :ہمیں آنیوالی نسل کیلئے ملک کا قرض اُتارنا ہوگا: چیف جسٹس پاکستان

خواجہ سراؤں نے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ نہ بنانے کی شکایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ  بھی پاکستانی ہیں، انہیں بھی معاشرے میں مقام دیا جائے، چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کی شکایت پر از خود نوٹس لے لیا۔

پڑھنا مت بھولئے: نگران وزیراعلی پنجاب کا عیدالفطر پر شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس  میاں  ثاقب نثار کو  شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات  سے آگاہ کیا اور استدعا کی کہ ان کی داد رسی کی  جائے۔ چیف جسٹس  نےنئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی سمیت دیگر انتظامیہ اور اخوت فاونڈیشن کو پیر 18 جون کیلئے  نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت  میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس  پاکستان  میاں ثاقب نثار خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز کےمعاملے پر اٹھارہ جون  کو دن   گیارہ  بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کریں گے۔