ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 یو اے پی ریلوے منصوبہ ، تینوں ممالک کے سہ فریقی ورکنگ گروپ کا اجلاس

 یو اے پی ریلوے منصوبہ ، تینوں ممالک کے سہ فریقی ورکنگ گروپ کا اجلاس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: ازبکستان،افغانستان، پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبہ ، تینوں ممالک کے سہ فریقی ورکنگ گروپ کا اجلاس وزارت ریلوے میں منعقد ہوا۔پاکستان ریلویز کے سیکریٹری/چیئرمین سید مظہر علی شاہ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

  افغانستان کے وفود کی قیادت افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، الحاج بخت الرحمان شرافٹ نے کی۔جمہوریہ ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاریاور محکمہ ٹرانسپورٹ کے سربراہ مسٹر دیکھکانوف ڈی ۔ ٹی نے ازبکستان کی نمائندگی کی۔ورکنگ گروپ نے آج کے اجلاس میں منصوبے کے روٹ کو حتمی شکل دی۔ مشترکہ پروٹوکول پر دستخط کی تقریب 18 جولائی 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔منصوبے کے اہم مقاصد میں ترمیز، مزار شریف، لوگر، خرلاچی روٹ کے ذریعے ازبکستان ریلوے کو پاکستان ریلوے سے جوڑ نا شامل ہے ۔ 

 UAP ریلوے پراجیکٹ نہ صرف شریک ممالک درمیان علاقائی، ٹرانزٹ اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا ۔منصوبہ پورے خطے کے لوگوں کے درمیان بہتر روابط بھی فراہم کرے گا۔- ریلوے لائن مسافروں اور مال بردار سروسز  دونوں کو سپورٹ کرے گی۔- ریلوے لائن علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی میں حصہ اہم  کردار  ادا کری گی۔فریقین نے تکنیکی معاملات ، فنانسنگ کے ذرائع اور منصوبے کے جلد نفاذ کے لیے دیگر اہم پہلوؤں کے لیے ایک روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا۔فریقین نے حتمی روٹ اور اس کے نفاذ کے طریقوں پر اتفاق رائے حاصل کرنے میں تینوں ریلوے کے ماہرین کے پیشہ ورانہ کام کو سراہا۔