( سٹی42)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،کاروباری ہفتے کا آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستاہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالرکی277روپے50پیسےپرٹریڈنگ جاری ہے،یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے کاروباری ہفتے کےآخری روز اختتام پر 100 انڈیکس منفی 44 فیصد کی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 198 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس 45 ہزار 067 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے اضافے کے ساتھ 280 سے بڑھ کر 284 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 9 روپے اضافے سے 314 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 11 روپے اضافے سے 372 روپے ،اماراتی درہم 80 پیسے اضافے سے 77.50 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 1 روپے 30 پیسے اضافے سے 74 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔