(عرفان ملک) جعلی ووٹ ڈلوانے کامعاملہ، الیکشن کمیشن کے احکامات پر زیرحراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج، ملزم سے گزشتہ روز سینکٹروں شناختی کارڈ برآمد کیے گئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے16ایم پی اوکے تحت مقدمہ درج کیا،مقدمہ ایس آئی محمدسہیل کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم سے192شناختی کارڈ برآمد ہوئے، شناختی کارڈ مختلف لوگوں سے حاصل کیے گئے۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہےکہ ملزم شناختی کارڈ کے بدلے بھاری رقم وصول کرنا چاہتاتھا،،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفشیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی ہے۔