اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارروائیاں

Anti Corruption-Land Mafia
کیپشن: Anti Corruption-Land Mafia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارروائیاں، بااثر قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے چھانگا مانگا کے علاقہ میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کی ساڑھے پندرہ ایکڑ زمین واگزار کروالی، چھانگا مانگا میں قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منیر احمد کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی، واگزار کرائی گئی زمین متعلقہ ایس ڈی او محکمہ آبپاشی کے حوالہ کر دی گئی ہے.

دوسری جانب اینٹی کرپشن سرگودھا نے تحصیل ساہیوال کے علاقہ سے دو کنال پندرہ مرلہ کمرشل سرکاری زمین واگزار کرائی، مالیت ایک کروڑ سینتیس لاکھ سے زائد ہے، ابضین نے سرکاری زمین پر کمرشل مارکیٹ بنا رکھی تھی، سرکاری زمین پر مارکیٹ میں تیل کی ایجنسی، زرعی ادویات کا سٹور اور دیگر دکانیں بنائی گئی تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer