ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آشیانہ سکینڈل میں گرفتار فواد حسن فواد کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

آشیانہ سکینڈل میں گرفتار فواد حسن فواد کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو سپریم کورٹ گلگت بلتستان نے طلب کرلیا۔ نیب نے احتساب عدالت سے ایک روز کا راہداری ریمانڈ لے لیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہبازشریف، سعد رفیق اور ایاز صادق کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
تفصیلات کے مطابق نیب نے آشیانہ سکینڈل کیس میں فواد حسن فواد کو احتساب عدالت کے جج منیر احمد کےروبرو پیش کیا۔ عدالت کو پراسیکیوشن نے بتایا کہ فواد حسن فواد کو سپریم کورٹ گلگت بلتستان نے کسی کیس میں طلب کیا ہے، ملزم نیب کے پاس ریمانڈ پر ہے اسے دوسرے شہر منتقل کرنے کے لیے ایک روز کے لیے راہداری ریمانڈ دیا جائے، عدالت نےپراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے فواد حسن فواد کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔احد چیمہ کی اہلیہ نے نیب میں طلبی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

عدالت میں فواد حسن فواد نے کہا کہ ان کا مکمل چیک اپ کرایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ان کو لمبا سفر کرایا جائے۔انہوں نےعدالت سے استدعا کی  کہ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوے احکامات جاری کیے جائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer