ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان کو اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پارٹی قیادت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے ایم این نے اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی کی، جس کا پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے نوٹس لے لیا، صدر پی ٹی آئی پختون خواہ پرویز خٹک نور عالم خان کو شو کا نوٹس جاری کریں گے۔ پرویز خٹک نے بیان بازی پر نور عالم خان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب نور عالم خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے ابھی کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا، میرا تعلق صوبے سے نہیں، وفاق سے ہے، پرویزخٹک پارٹی چیئرمین نہیں ہیں،پرویزخٹک مجھے شوکاز نوٹس نہیں دے سکتے، میں نے ہمیشہ مہنگائی، احتساب، کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔
یاد رہے کہ رکن پی ٹی آئی نور عالم خان نے قومی اسمبلی کی اگلی تین روز میں موجود پوری کابینہ کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی تجویز دی تھی۔