ویب ڈیسک:این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع 48 گھنٹوں میں نئی این آئی پیز لاگوں کی جائینگی، تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ مختلف تعلیمی اداروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت ہوا، اجلاس میں کورونا کی بدلتی صورتحال اور ویکسینیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کیسز کی شرح دیکھ کر اسکول بند کرنے کا فیصلہ ہو گا، صوبوں کی مشاورت کے بعد اڑتالیس گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان ہو گا، کورونا کے پھیلاؤ اور ویکسی نیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاجائےگا، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں ویکسی نیشن کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، کورونا اور اومی کرون کے بڑھتے کیسز پر بریفنگ دی گئی۔ آج کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ میں کھانا فراہم کرنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن کو بھی ماسک کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔
این سی او سی کا اجلاس کل صبح طلب کیا گیا، جس میں اسکولوں کی چھٹی، سمارٹ لاک ڈاؤن اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم بریفنگ دی جائے گی۔