ویب ڈیسک: ٹک ٹاک نے سال 2021 میں دنیا بھر میں تمام ویب سائٹس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور اس عروج کے ساتھ ہی ٹک ٹاکرز کی کمائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
چارلی ڈی امیلیو
سال 2021 میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی ٹک ٹاکر چارلی ڈی امیلیو تھیں جن کے ٹک ٹاک پر 133 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے پچھلے سال 17.5 ملین ڈالرز کمائے۔
ایمازون اور کیش ایپ جیسی بڑی کمپنیاں ان کی گاہک ہیں ۔ انہوں نے اپنی انرجی ڈرنک بھی لانچ کی ہے جو مقبولیت کی انتہائی بلندیوں کوچھورہی ہے۔
کرس کولنز
کینڈین ٹک ٹاکر کرس کولنز جو پیشے کے اعتبار سے حجام تھیں۔ کورونا نے ان کاروزگار ختم کردیا تو انہوں نے وقت گذارنے کے لئے ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرلی جو کہ ان کی زندگی کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی بدولت ان کے اس وقت ٹک ٹاک پر 42 ملین فالورز ہیں 2021 میں انہوں نےتقریباً 4.75 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔