ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخی شاہراہ کی بحالی کا منصوبہ ٹھپ

تاریخی شاہراہ کی بحالی کا منصوبہ ٹھپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: تاریخی مال روڈ حکومتی عدم توجہی کی نذر، روڈ کی بحالی کے منصوبے کاغذوں میں دب گئے، فٹ پاتھ، سروس روڈز  کا شکار، تاریخی سڑک کا کوئی پرسان حال نہ رہا۔     

شہر کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کے فٹ پاتھ حکومتی عدم توجہی کا شکار ہوگئے۔ شہر کا دل کہلانے والی مال روڈ کی بحالی کا منصوبہ فائلوں میں دب گیا۔ خستہ حالی کا شکار فٹ پاتھ اور سروس روڈز سرکاری اداروں کی ناقص کارکردگی کا عملی نمونہ پیش کر رہے ہیں۔

ایک طرف ریگل چوک سے دیال سنگھ مینشن تک نہ صرف فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے بلکہ ٹوٹی ہوئی ٹائلز کی جگہ ہر سمت نظر آنیوالے گندگی کے ڈھیر نے لے لی ہے۔ دوسری طرف مال روڑ سے گزرنے والی وی وی آئی پیز شخصیات کی نظروں سے یہ تمام مناظر اوجھل ہیں۔

مال روڈ پر پیدل چلنا محال ہوگیا ہے۔ کشادہ فٹ پاتھ کی بحالی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔