(علی رامے) 18 روز میں شہرمیں کتوں کے کاٹنے کی تعداد 866 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے91 واقعات پیش آئے۔
شہرمیں آوارہ کتوں کےشہریوں پر پے درپے وار جاری ہیں،24 گھنٹوں کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے91 واقعات پیش آئے,سب سے زیادہ جنرل ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 23 مریضوں کو لایا گیا,چونگی امرسدھواورکوٹ لکھپت کےعلاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات سےخواتین اور بچوں میں خوف وہراس پھیل گیا، جنرل ہسپتال میں مریضوں کا تعلق چونگی امرسدھو، کوٹ لکھپت سےہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں68 کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ کئے گئے،18 روز میں شہرمیں کتوں کے کاٹنے کی تعداد 866 ہو گئی،گرشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا آوارہ کتوں کےلیے تشکیل دیا گیاڈوگ بریگیڈ فعال کردیاگیا، چوبیس گھنٹوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئےشہر کے مختلف علاقوں میں95 آوارہ کتوں کو تلف کردیاگیا۔
سربراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عصمت پراچہ کاکہنا تھاکہ شہریوں کوآوارہ کتوں سے محفوظ رکھنا ہیلتھ اتھارٹی کی ذمہ داری جو ہرصورت پوری کی جائےگی،زون وائز تمام ٹیموں کو متحرک کردیاہے۔