اورنج لائن ٹرین سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا

 اورنج لائن ٹرین سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)پنجاب حکومت کو عوام کے لئے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا،اورنج لائن ٹرین کو 23 مارچ 2020 کو عوام کے لئے باقاعدہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اہم اجلاس ہوا جس میں چئیرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے،اجلاس میں طے کیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین سےمتعلق چائنیز ٹھیکیدار کام کو بروقت مکمل کریں گے،اس موقع پر اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کے جاری کاموں کے متعلق عاصم باجوہ کو بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں ہر صورت اورنج لائن ٹرین کو عوام کے کھولا جائے،چئیرمین پی اینڈ ڈی حامد یقعوب شیخ نے بھی اجلاس میں یقین دہانی کرائی کے اورنج لائن ٹرین کے تمام جاری کام جلد مکمل کرلیے جائیں گے،اجلاس میں یہ طے پایا کہ 23 مارچ کو باقاعدہ اورنج لائن ٹرین عوام کے لئے کھول دی جائے گی ۔

گزشتہ روز  بجلی سےچلنےوالی اورنج لائن ٹرین کا رات گئےٹیسٹ رن کیا گیا،جگمگاتی روشنیوں کےساتھ اورنج ٹرین رات کےوقت خوبصورت نظارہ پیش کر رہی تھی، اورنج ٹرین کوقائد اعظم انٹر چینج سےآزمائشی طور پر چلایا گیا،اورنج میٹرو ٹرین کو بجلی پرچلایا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer