(علی ساہی) اب ائیرپورٹ پر بھی پرمٹ ہولڈرز کو شراب اور بیئر مل سکے گی۔ محکمہ ایکسائز نے شہرمیں پانچویں ایل ٹو لائسنس کی منظوری کے لئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر زیر تعمیر ہوٹل میں بار کے لئے محکمہ ایکسائز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے یونیکون پریسٹیج لمٹیڈ کو این اوسی جاری کردیا۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ ایکسائز نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ لائسنس کے نوٹیفکیشن کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر پرمٹ ہولڈرز کو شراب اور بیئرمل سکے گی۔
اس سے پہلے صرف شہر کے 4 بڑے ہوٹلز کے پاس ایل 2 لائسنس موجود ہے جن میں آخری لائسنس 15 سال قبل جاری ہوا تھا جبکہ سابق حکومت کی جانب سے متعدد ہوٹلز کی جانب سے درخواستیں ملنے کے باوجود لائسنس نہیں دیئے گئے تھے۔