نیب لاہور، ایلیٹ ٹاون کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب

نیب لاہور، ایلیٹ ٹاون کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعود بٹ: نیب لاہور کے زیر اہتمام ایلیٹ ٹاون کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا ینعقاد کیا گیا۔ ڈی جی نیب نے شرکاء میں چیک تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ٹھوکر نیاز بیگ کمپلیکس میں تقریب کا اہتمام چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حکم پر کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر  ریٹائرڈ شہزاد سلیم نےایلیٹ ٹاون ہاوسنگ سکیم کیس کےملزمان سے پلی بارگین کے تحت وصول کی جانے والی 36 کروڑ کی دوسری قسط 11 کروڑ 93 لاکھ 89 ہزار کی خطیر رقم چار سو پچاس متاثرین میں تقسیم کی۔

 ڈی جی نیب نے کہا کہ نیب وہ واحد ادارہ ہے جو لوٹی گئی رقوم ملزمان سے برآمد کرا کے متعلقہ  اداروں اور متاثرین کو واپس لوٹاتا ہے۔۔۔  ان کا کہنا تھا  کہ مذکورہ کیس میں ایل ڈی اے کے اہلکاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

رقوم حاصل کرنے وا لے متاثرین کا کہنا تھا کہ سالوں پہلے لوٹی گئی رقم کی واپسی نیب کا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے ڈی جی نیب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ڈی جی نیب کا مزید کہنا تھا کہ رقوم کی تیسری قسط بھی متاثرین کو جلد لوٹائی جائے گی۔