ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب لاہور میں اہم شخصیت کی طلبی

نیب لاہور میں اہم شخصیت کی طلبی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

نیب لاہور کی جانب سے مونس الٰہی کو 20 فروری کے روز طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مونس الہٰی کو سابق وزیراعلیٰ کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور میں مواصلات و تعمیرات میں تبادلوں اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی ویز ڈویژن کے ٹینڈرز میں بھی کک بیک حاصل کیے جاتے رہے، مونس الٰہی سے کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer