ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلطانز کی قذافی سٹیڈیم میں ڈٹ کر پریکٹس

سلطانز کی قذافی سٹیڈیم میں ڈٹ کر پریکٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پی ایس ایل فائیو کے لئے ٹیموں کی تیاریوں میں تیزی آگئی، ملتان سلطانز نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ لیگ اسپنر عمران طاہر نے پی ایس ایل کے لئے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے پر خوشی سے سرشار ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کی تیاریوں میں تیزی آگئی ہے۔ ملتان سلطانز نے لیگ میں اپنے پہلے میچ کے لئے ٹریننگ تیز کردی۔ لیگ اسپنر عمران طاہر، وین میڈسن اور شاہد آفریدی نے قذافی سٹیڈیم میں جاری ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا۔ دوسری طرف روحیل نذیر، سہیل تنویر اور انگلش کرکٹر روی بوپارہ نے ایم سی سی میچ میں شرکت کے باعث پریکٹس میں حصہ نہ لیا۔

پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر نے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوشش کروں گا لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ عمران طاہر کا کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

ملتان سلطانز پی ایس ایل سے قبل 19 فروری کو ایم سی سی کا مقابلہ کرے گی جبکہ 21 فروری کو سلطانز پی ایس ایل فائیو میں اپنا پہلا میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلیں گے۔