عمر اسلم : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے 400 لوگوں کے لئےپناہ گاہیں بنانے کااعلان کردیا۔کہتےہیں کہ عمران نیازی ان کی رہشگاہ کو پنا گاہ بنا کر انتقامی کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ عمران نیازی ان کےخلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہےہیں اور اسی لئےان کےگھرکو ناکام نیلامی کےبعدعدالتی سٹے کےباوجود پناہ گاہ بنانے کی کوشش کی۔حکومت کےخلاف جنگ لڑرہےہیں ،میں اس سے کامیاب ہو کر چار سو ہسپتالوں میں ہجویری پناہ گاہیں بنائو ں گا۔
اسحاق ڈار کہتےہیں کہ یتیموں کے لئے2004 سے ادارہ بنایا ہے جس میں سے کئی بچے اب برسرروزگارہیں جبکہ ہجویری ٹرسٹ اور فائونڈیشن کے ذریعے بہت سےفلاحی کام کررہے ہیں جن کی کبھی تشہیر نہیں کی، عمران نیازی اپنے آپ کو بادشاہ سلامت سمجھتےہیں،انتقام کےعلاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کاکہناہے کہ پناہ گاہ بنانے کا آئیڈیا اچھا ہے لیکن لوگوں کے گھروں پر قبضہ کی تو اسلام بھی اجازت نہیں دیتا ۔
یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو غریب افراد کے لیے سرکاری پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے اقدام کے خلاف حکمِ امتناع جاری کیا تھا جس کے بعد حکومت کو یہ پناہ گاہ اسحاق ڈار کے گھر سے گلبرگ کے ایک پارک میں منتقل کرنا پڑ ی۔وہاں بھی شہریوں نے احتجاج کیا ۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی مقامی لوگوں کے احتجاج پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے پناہ گاہ ختم کرنے کا حکم اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی اس درخواست پر دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس مکان کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا عمل عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ہے اور عدالت حکومت کو ایسا کرنے سے روکے۔