سعود بٹ : گھریلوملازمین کا مالکان کےساتھ مسائل کا معاملہ،،پنجاب ڈومیسٹک ورکرزایکٹ کے تحت شہری اوردیہی سطح پر مسائل حل کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سےمدد لینے کافیصلہ کر لیا گیا۔
گھروں میں کام کرنےوالےملازمین کےمسائل کوحل کرنے کیلئے ڈومیسٹک ورکرزایکٹ کےتحت کمیٹی کےذریعے کیاجائےگا۔شہری علاقوں میں نئے بلدیاتی قانون کےتحت نیبرہڈ کونسل کا سربراہ مسائل کےحل کاذمہ دار جبکہ دیہی علاقوں میں پنچایت کا سربراہ گھریلو ملازمین اور مالکان کے درمیان مسائل کا حل کرائےگا۔
ایکٹ کے تحت کم از کم اجرت بورڈ کوگھریلو ملازمین کی تنخواہوں کا چارٹ بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ذرائع کےمطابق ملازمین کی تنخواہیں فی گھنٹہ اور کام کی نوعیت کےحساب سےواضع کی جاسکیں گی،لیبر قوانین کےاطلاق کیلئےلیبرویلفیئر آفس کو تجاویزمرتب کرنےکی ہدایات کی گئی ہیں،گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کےذریعےانکو صحت سہولیات سمیت دیگر مراعات دی جائیں گی۔
یاد رہے آئے روز مالکان کی طرف سے گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں،اسلام آباد میں ایک جج اور اس کی اہلیہ نے طیبہ نامی لڑکی کو تشدد کو نشانہ بنایا تھا جس کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس بھی لیا۔