(علی اکبر) مسلم لیگ( ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہتک عزت کے قوانین کمزور ہیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ قوم پر احسان کریں اور ہتک عزت کے قانون میں ریفارمز لائیں تاکہ بغیر کسی ثبوت کے کسی کی پگڑی نہ اچھالی جا سکے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جھوٹ سے متعلق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کا فیصلہ نہایت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں بھی ہے کہ جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا سیاستدان ہو جس نے لندن جا کر وہاں کے مشہور اخبار گارڈین پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہو۔ ہم نے کبھی قرضہ معاف نہیں کروایا لیکن گارڈین اخبار نے ہمارے خلاف الزام لگایا تھا کہ ہم نے قرضہ معاف کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خبر کے خلاف ہم نے لندن ہائی کورٹ کے کوئین بینچ میں مقدمہ دائر کر دیا۔ ایک ماہ سماعت کے بعد گارڈین اخبار نے نہ صرف فرنٹ پیج پر معافی نامہ شائع کیا بلکہ لندن اور پاکستان میں وکلاءکے تمام اخراجات بھی ادا کئے۔