ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہال کے باہر  فائرنگ سے چار افراد قتل، دو زخمی ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں آخری منٹ سٹاپ کے قریب شادی ہال کے باہر ایک شخص نے کر کے دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک 55 سالہ خاتون اور ایک 5 سالہ بچہ ہے جنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم  سلمان نے اپنی سابقہ بیوی کرن، اسکی بہن 20 سالہ طیبہ، والد 50 سالہ محبوب اور بھائی عبداللہ کو  شادی ہال کے باہر فائرنف کر کےقتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس  کی تحقیقات کے مطابق متاثرہ خاندان فیصل آباد کے سوسائٹی ایڈن گارڈن کا رہائشی ہے، مقتول محبوب اپنی بیٹیوں، بیٹے اور فیملی کے دیگر ارکان کے ساتھ لاہور میں اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کرنے آیا تھا۔

 مقتولہ کرن کی دو سال پہلے ملزم سلمان سے طلاق ہوئی تھی۔زخمیوں میں 55 سالہ تاج بی بی اور 5 سالہ مناہل شامل ہیں۔

 پولیس واردات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب کا نوٹس

باغبانپورہ کے علاقہ آخری منٹ سٹاپ کے قریب شادی ہال کے باہر فائرنگ ۔۔۔  ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب نے  خود اس واردات کےملزمان کی فوری گرفتاری کے آپریشن کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔؎

پولیس کے مطابق ملزم سلمان نے اپنی سابقہ بیوی کرن، اسکی بہن 20 سالہ طیبہ، والد 50 سالہ محبوب اور بھائی عبداللہ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا  ہے اور اس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔