ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند، لاہور ائیرپورٹ پر پروازوں کی صورتحال کیا ؟

Lahore Airport
کیپشن: Lahore Airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 14 گھنٹے کے بعد فلائٹس آپریشن بحال کر دیا گیا ۔پروازوں  کو ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند میں کمی، حد نگاہ بہتر ہوگئی۔رن وے پر حد نگاہ 800 میٹر ہو گئی۔ لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ائیرلائینز کو پروازوں کے ٹیک آف کی اجازت دے دی ہے۔کل رات 8بجکر 40 منٹ پر ائیرپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ 100 میٹر سے بڑھ کر 2 کلو میٹر ہوگئی۔ ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق  رن وے فلائٹس کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیئے تیار ہیں۔ سمبڑیال ائیر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر  موسم کی یہی صورتحال رہی تو پروازیں شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھیں گی۔ فیصل آباد میں بھی  دھند میں کمی کے بعد  ایئر پورٹ آپریشنل ہو گیا،لیکن پروا زیں تاخیر کا شکار ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر