ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ برادران  کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

خواجہ برادران  کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پیراگون سکینڈل میں نیب کی گرفت میں آنےوالےخواجہ برادران کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر دیگر کیسز کے حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیراگون کے بعد نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں مہنگے داموں لوکو موٹیو انجنوں کی خریداری پر انکوئری شروع کردی،  ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کے خلاف محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے،  سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کےخلاف ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات خریدنے پر بھی انکوئری کی جارہی ہے،۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پی کے ایل آئی اے کےلیے مہنگے داموں انفراسٹرکچر خریدنے پر بھی انکوائری شروع ہو چکی ہیں، خواجہ برادران کے خلاف متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer