منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا کلچر ہم نے متعارف کرایا: شہباز شریف

منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا کلچر ہم نے متعارف کرایا: شہباز شریف
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمراسلم): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا۔ منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا کلچر ہم نے متعارف کرایا۔ ہمارا ہر منصوبہ شفافیت، دیانت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ قوم ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کرلے اور محنت، امانت اور دیانت کو شعار بنانے کا عزم کرلے تو منزل کے حصول میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔ ایمانداری، سچائی اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت کرنے والی قیادت کو عوام ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے قیام کی بدولت اب کوئی بیرون ملک مقیم عظیم پاکستانیوں کی جائیداد یا رقم پر ہاتھ صاف نہیں کر سکتا۔ بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

 علاوہ ازیں ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ استنبول میونسپلٹی کے شہری سہولتوں، ٹریفک مینجمنٹ، واٹر سیکٹر اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ سالڈویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ، صحت اور دیگر شعبوں میں ترک کمپنیوں نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ٹریفک کے بہاﺅ کو بہتر بنانے کےلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے او ر یہ حق ہم انہیں دیں گے۔ صحت مند ماحول کی فراہمی سے صحت مند معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔

اجلاس میں پنجاب حکومت اور استنبول میونسپلٹی کے مابین واٹرسیکٹر، ٹریفک مینجمنٹ اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔