لاہور چیمبر کے ایکسپرٹ نے ڈالر کی اڑان کی حقیقت بتا دی

Dollar vs Rupee, Pakistan, Lahore Chamber of Commerce and Industry, Zafar Mahmood, City42, Finance Minister
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزادخان:  ملک بھر کی بزنس کمیونٹی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے سے پریشان ہے تاہم بیشتر کا خیال ہے کہ روپیہ کی قدر میں حالیہ کمی وقتی ہے۔

  قائم مقام صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ظفر محمود چودھری کو یقین ہے کہ ڈالر کی اڑان مصنوعی ہے،عبوری حکومت فنانس منسٹر کا تعین جلد کرے اور نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈالر کی قدر کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔

ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے نے بزنس کمیونٹی کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا ہےم لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر ظفر محمود چودھری نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر میں بے تحاشا اضافے کو نہ روکا گیا تو صنعت وتجارت کیلئے تباہ کن ہوگا انہوں نے کہا کہ صنعتی پیدواری لاگت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھٰیں گی ۔

ظفر محمود چودھری نے کہا کہ صنعت کے خام مال کی قیمتیں بڑھنے سے مصنوعات مہنگی ہوجایئں گی اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی صنعت مقابلے کی دوڑ سے باہر نکل جائے گی قائم مقام صدر لاہور چیمبر ظفر محمود چودھری نے کہا کہ عبوری حکومت اپنے وزرا کا تعین کرے اور ڈالر کی قدر کو کنٹرول کرے ۔