موسم گرم رہے گا یا بارش کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم گرم رہے گا یا بارش کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ماحدہ وحید) محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گوجرانوالہ 05،چکوال 02اورنارووال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین42،تربت،چلاس اورڈی آئی خان میں40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا۔  شہر لاہور میں موسم میں کوئی نمایا تبدیلی نہ ہونے پر حبس، گرمی اور گھٹن کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ خرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے کم سے کم 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ37 ڈگری تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق   بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

 فضائی آلودگی میں شہر لاہور چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ فضائی آلودگی 156ریکارڈ کی گئی ہے۔ سی ای آر پی افس 174ریکارڈ،لاہور امریکن سکول166,یو ایص قونصلیٹ158,ایچ سن کالج 156,جوہر 103 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں مطلع ابرآلود ، ٹھنڈی ہوا کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اورہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے 32 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہوا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

 دوسری جانب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیزبارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔ بارش سے گرمی کا زور مکمل ٹوٹ گیا۔ 

Ansa Awais

Content Writer