ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے،سپریم کورٹ

supreme court of pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہوں گے اور ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے۔

سپریم کورٹ کے مطابق ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ بلدیاتی الیکشن ایکٹ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کرے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی حمایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام فہمیدہ مرزا کے حلقہ سے متعلق تحفظات دیکھیں۔