ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند، شہری خوار

Metro Lahore
کیپشن: Metro Bus Service
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈرائیوروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث میٹرو بس سروس کل صبح سے بند۔ ڈرائیوروں کو تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پر  ڈرائیوروں نے بسیں چلانے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معاہدہ ختم ہونے پر ترک کمپنی نے واپسی کی تیاری کی تو ملازمین گریجوٹی نہ ملنے پر سڑکوں پر آ گئے۔ میٹروبس کے ڈرائیورزنے بونس، گریجویٹی اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث  لاہور میں میٹروبس سروس بندہے۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث میٹرو بس کے ڈرائیورز کا گجومتہ میٹرو بس ڈپو پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے مگر کسی نے بھی تاحال مذاکرات نہیں کیے۔ میٹرو بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری میٹرو سٹیشنز سے مایوس واپس لوٹنے لگے۔

بس ڈرائیوروں نے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ میٹرو بس بند ہونے سے شہری متبادل اور مہنگے زرائع آمد و رفت استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔