ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے دو سال میں ملک کے اڑھائی ہزار ارب روپے بچائے: علیم خان

عمران خان نے دو سال میں ملک کے اڑھائی ہزار ارب روپے بچائے: علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم کے حالیہ اقدامات پر ٹوئٹ کیا ہے،  سینئروزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو برسوں میں ملک کے اڑھائی ہزار ارب روپے بچائے،  ماضی کی نا اہلی اور ملی بھگت قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہی تھی، عمران خان کی حکمت عملی، بصیرت اور قابلیت ثابت ہوگئی۔

سینئروزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ریکوڈک، کار کے اور جی آئی ڈی سی میں بھاری بچت کی گئی،  آئی پی پی اور دیگر منصوبوں میں نئے معاہدے عمران خان کا اصل ویژن ہے،  بد عنوانی اور لوٹ مار روک کر قومی خزانے کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

 

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ گیس سرچارج کیس میں کا میابی سے نجی کمپنیوں سے 400 ارب کی وصولی ہوگی، وزیر اعظم کے اقدامات سے نئے پاکستان کی تعمیر ہونے جا رہی ہے،  بچائی گئی رقم تین برسوں کے ترقیاتی بجٹ سے بھی زیادہ ہے، پنجاب وزیر اعظم عمران خان ملک گیر تبدیلی کی طرف گامزن ہیں۔

 

سینئروزیر کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، معیشت مستحکم ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer