ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی عید پر کتنی چھٹیاں؟ سرکاری نوٹیفکیشن جاری

بڑی عید پر کتنی چھٹیاں؟ سرکاری نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے عید کے موقع پر تین سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق یہ نوٹیفکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے جاری کیا ہے جس کے تحت 21 اگست سے 23اگست تک تین چھٹیاں ہوں گی۔ منگل سے جمعرات تک تین چھٹیاں ہوں گی اور پیر اور جمعہ کو حکومت پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔ حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں ، اداروں اور خود مختار تعلیمی اداروں کو اس نوٹیفکیشن سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شیڈول ایسا رکھا گیا کہ ایک چھٹی عید سے پہلے رکھ دی گئی،جس سے عوام کی بھرپور طریقے سے عید منانے کی خواہش مایوسی میں بدل گئی۔عید اور ٹروُ کے بعد مروُ کی چھٹی مر گئی ہے۔سرکاری طور پر منگل سے جمعرات تک تین چھٹیاں ہوں گی جبکہ پیر اور جمعہ کو حکومت پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں ، اداروں اور خود مختار تعلیمی اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔