طاہر جمیل:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نومنتخب سپیکر اسمبلی پرویز الہی سے پر ملاقات، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرویز الہی کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن کاصدارتی انتخاب کیلئے شیڈول جاری
تفصیلات کے مطابق گلبرگ ظہور الہی روڈ چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور عسکری ضیا ایچ رضوی بھی موجود تھے۔ حسن عسکری نے چودھری پرویزالہٰی کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر نیک خواشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ایک بار پھر سر سبز وشاداب بنے گا۔2002سے شروع ہونے والا ترقی کا سفر آگے بڑھے گا۔ پرویز الہی نے نگران دور کی کامیابی اورالیکشن کرانے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ
جمہوریت کی بقا کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور ملکی سیاست کو بہتر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔