ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کانیب لاہور کا دورہ

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کانیب لاہور کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کانیب لاہور بیورو کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی سربراہی میں انہیں میگا کرپشن کیسز بالخصوص منی لانڈرنگ کے مقدمات و دیگر ہائی پروفائل کیسز  پر بریفنگ دی گئی۔
 ترجمان نیب کے مطابق کمبائینڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کیجانب سے تحقیقات کے دوران ہونیوالی پیش رفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی کے علاوہ نیب لاہور کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔چیئر مین نیب نے بریفنگ میں شامل کیسز میں ہونیوالی پیشرفت کو توجہ سے سنا اور انویسٹی گیشن ٹیموں کی راہنمائی میں ہدایات جاری کیں۔ 
چیئر مین نیب نے اپنے دورہ کے دوران نیب لاہور کے پراسیکیوشن ونگ کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا اور ونگ کے افسران کو محنت جاری رکھنے کی تلقین کی تاکہ بدعنوانی کے مقدمات میں دائر ریفرنسز کی آئین و قانون کی روشنی میں پیروی کی جاسکے جبکہ معزز عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کو احسن طریقے سے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا معزز عدالتوں میں ملزمان کو سزائیں دلوانے کا تناسب70 فیصد سے زائد ہے جو نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کی انتھک محنت و کاوشوں کا شاخسانہ ہے۔جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer