ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑاور امجد پرویز جبکہ نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ اور نئیر عباس رضوی پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ صاف پانی، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹس جمع کرا دی ہیں، حمزہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، جس پر حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ ہمیں جواب کی مکمل کاپیوں سمیت بہت سارے ریکارڈ کی کاپی بھی نہیں دی گئی اور جو ریکارڈ دیا گیا وہ بھی کل شام کو بھیجا گیا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں25 اپریل تک توسیع کردی، جس کے بعد  کمرہ عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنان نے جشن منایا اور نعرے بازی کی، حمزہ شہباز کے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی سکیورٹی نے انہیں اپنے حصارمیں لے لیا، اس کے باوجود حمزہ شہباز دھکم پیل کی زد میں آگئے اور سکیورٹی اہلکار انہیں ججز لاؤنج سے واپس لے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer