(طاہر جمیل) مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے سوشل میڈیا پر میاں نواز شریف کی تصویر جاری کردی جس پر "میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا" کی تحریر درج ہے، مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/2rI1Z59fP7
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 17, 2018
خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کیلئے ڈٹ گئی
سٹی 42 کے مطابق آج عدالت میں پیش ہونے سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1993 میں 17 اپریل کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ اس تاریخی بیان کو آج پچیس سال مکمل ہوگئے ہیں نواز شریف نے نہ تب ڈکٹیشن لی تھی اور نہ اب لیں گے۔مریم نواز کی پوسٹ کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ہمارے ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو۔۔۔ینگ ڈاکٹرز نے بڑی دھمکی دیدی
دوسری جانب مسلم لیگ نون نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف 21 اپریل سے 28 اپریل تک ملک کے مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔