ہیڈ وارڈرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی جی جیل کا نئے عزم کا اظہار

ہیڈ وارڈرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی جی جیل کا نئے عزم کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم ) کیمپ جیل لاہور میں محکمہ جیل کے گیارہویں پروموشن کورس مکمل کرنے والے ہیڈ وارڈرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے خصوصی شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور میں آتشزدگی نے ایک اور ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا
سٹی 42 کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں 11 واں پروموشن کورس مکمل کرنے والے ہیڈ وارڈرز کی پاسنگ آ ؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں آئی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ، پرنسپل جیل ٹریننگ سینٹر رانا منظور سمیت دیگر نے شرکت کی، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کورس مکمل کرنے والے 106 ہیڈ وارڈرز نے پریڈ کا مظاہرہ کیا، ٹریننگ کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہیڈ وارڈرز کو اسناد بھی دی گئیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔شاہدرہ میں مسافروں سے بھری  ٹرین پٹری سے اتر گئی
 پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی جیل نے کہا کہ وارڈرز کو ہیڈ وارڈرز بنانے کے لئے قلیل وقت میں بہترین ٹریننگ دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہیڈ وارڈرز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے جیل سٹاف کی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔اداکارہ سوہائے علی موٹر سائیکل گرل بن گئیں، کب سینماؤں میں دھوم مچائیں گی؟ خبر آگئی

اس موقع پر ہیڈ وارڈرز نے کہا کہ دوران ٹریننگ جو کچھ سیکھا وہ اس پر عمل کریں گے، انہوں نے کہا کہ انہیں ریسکیو اورسول ڈیفنس کی بھی ٹریننگ دی گئی۔ہے۔