بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ، بلوں میں نیا ٹیکس لاگو

Electricity Bills
کیپشن: Electricity Bills
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی کے بل میں میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس شامل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق کے الیکڑک نے خاموشی سے بجلی کے بلوں میں  میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس شامل کردیا،  200 یونٹس پر 50 روپے، 700 یونٹ تک 150 روپے ٹیکس عائد کیا گیا جبکہ کمرشل اور انڈسٹریل صارفین پر ماہانہ 200 روپے میونسپل ٹیکس لاگو کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق ایک گھر میں ایک سے زائد میٹرز پر الگ الگ میونسپل ٹیکس وصول کیا جائیگا، کے ایم سی کے الیکٹرک کے ذریعے شہریوں سے ماہانہ 25 کروڑ روپے وصول کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیپرا اور صوبائی حکومت کی جانب سے میونسپل ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ ہدایت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے باب دہم (Chapter-X) کے سیکشن 100(1) کے تحت کی گئی ہے۔ 

ترجمان کے الیکٹرک نے واضح کیا ہے کہ بطور ادارہ متعلقہ حکومتی احکامات کی تعمیل کررہا ہے۔