ویب ڈیسک: لاہور میں کرکٹ میلہ سجنے کو تیار ، شائقین کرکٹ اور ٹیموں کی آمدورفت کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب ہوگا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹیموں کے روٹس کا جائزہ لیا، منتظر مہدی نے قذافی اسٹیڈیم، پارکنگ اسٹینڈز اور ڈائیورشن پوائنٹس کا جائزہ لیا، 25 ستمبر تا 03 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں T20میچز کھیلے جائیں گے۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ 03 ایس پی صاحبان، 15 ڈی ایس پیز فرائض سرانجام دیں گے، 80 انسپکٹرز، 135پٹرولنگ افسران اور 13 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔
رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، شائقین کے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 04 اسٹینڈز مختص ہونگے، متبادل راستوں پر وارڈنز کی بھاری نفری تعینات ہوگی،سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، شائقین کرکٹ میں پھول، بچوں میں کینڈیز تقسیم کرتے ہوئے ویلکم کیا جائیگا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واضح کیا کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی، راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔